بنگلورو، 10؍ اکتوبر (ایس او نیوز) 9؍اکتوبر تک کرناٹک میں مزید 10 ہزار سے نئے مریض کے مہلک وباء کو رونا سے متاثر پوئے جانے پر ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ کے قریپ پہنچ چکی ہے۔ جبکہ صرف شہر بنگلورو میں اب تک 2.73لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
بنگلورو کے علاوہ ریاست میں مہلک وباء کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی زیادہ تعداد میسورو میں 41058 ، دکشن کنڑا میں 25948، ہاسن میں 20،503، اُڈپی میں 18987، گلبرگہ میں 18532، دھارواڑ میں 18543 اور داونگیرے مں 17987 ہے۔
ریاست میں میں کورونا وائرس سے سب سے کم متاثر 5 اضلاع میں کورگ 3376، چامرج نگر میں 4911 ، رام نگرم میں 6103، کولار میں 6815 اور بیدر میں 6652 ہیں۔ جہاں بنگلورو میں ایک دن میں پائے جانے والے کورونا مریضوں کا 50 فیصد حصہ مریض گزشتہ مارچ تا 9 اکتوبر تک پائے گئے ہیں۔